
سنچورین ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کھیل کے چوتھے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 16 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ریشابھ پانت سب سے زیادہ 34 رنز بناسکےجبکہ کے ایل راہول 23، اجنکیا رہانے 20، کپتان ویرات کوہلی 18 ، چتیشور پجارا 16، روی چندرن ایشون 14، اور شردل ٹھاکر 10 رنز بناسکے۔
میانک اگروال 4 ، محمد شامی ایک اور محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جسپریت بمراہ 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
AdvertisementTarget set 🎯
South Africa need 305 runs for a victory.
Can they chase this down?
Watch #SAvIND live on https://t.co/CPDKNx77KV (in select regions) 📺#WTC23 | https://t.co/qi2EfKhLHp pic.twitter.com/GiHe4tgOVK
— ICC (@ICC) December 29, 2021
جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا اور مارکو جینسن نے 4،4 جبکہ لنگی نگیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ پہلے دن کے اختتام تک بظاہر درست دکھائی دیا تھا تاہم تیسرے روز کھیل کے آغاز میں بھارتی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی فاسٹ بالنگ کے سامنے نہ ٹک سکی تھی۔
دوسرے روز کا کھیل شدید بارش سے متاثر ہونے کے بعد ممکن نہ ہوسکا تھا اور تیسرے دن بھارتی ٹیم نے 272 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسکور میں صرف 55 رنز کا اضافہ ہی کرسکی تھی۔
جنوبی افریقی فاسٹ بالر لنگی نگیدی کی شاندار بالنگ کی بدولت بھارتی ٹیم 327 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 123 اور میانک اگروال 60 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 6، کگیسو ربادا نے 3 اور میکرو جانسن نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
جواب میں جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ٹمبا باووما 52 اور کوئنٹن ڈی کوک 34 رنزبناکر نمایاں رہے تھے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 ، شردل ٹھاکر اور جسپریت بمراہ نے 2،2 جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News