Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ: مرد میدان ساجد خان نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

Now Reading:

ڈھاکہ ٹیسٹ: مرد میدان ساجد خان نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

ڈھاکہ: بارش سے متاثرہ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں مرد میدان ساجد خان نے 6 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا تاہم بعد ازاں میچ شروع ہوا اور دن کے اختام تک بنگلادیش کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن صرف 76 رنز ہی اسکور کرسکی جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلا دیش کی 6 وکٹیں اڑادی جبکہ مزید ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوگیا۔

آج کے دن کے کھیل کا آغازقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے کیا جبکہ بابر اعظم 76 رنز اسکور کرکے پویلین لوٹ گئے ہیں اور ان کے پیچھے ہی اظہر علی بھی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ہے جبکہ فواد عالم 50 رنز بناکر اور محمد رضوان 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔

Advertisement

دوسرا دن

دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے تھے۔

پہلا دن

کھیل کے پہلے دن پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اننگ کا آغاز اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ بعد ازاں 25 بناکر عبداللہ شفیق اور 39 رنز بناکر عابد علی پویلیں لوٹ گئے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے دونوں کھلاڑی تیج الاسلام نے آوٹ کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں 1،0 کی برترتی حاصل ہے جبکہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر