Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی

Now Reading:

کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی  کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں سے نویں  جبکہ  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ بالنگ کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی تیسری اور حسن علی کا دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بالنگ کی رینکنگ میں نائب کپتان شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز میں بابر اعظم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

وہ پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ دوسرے میچ  میں صرف 7 رنز ہی بناسکے۔اس کے برعکس محمد رضوان نے بالترتیب 78 اور 38 رنز کی اننگز کھیلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر