قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں سے نویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ بالنگ کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی تیسری اور حسن علی کا دسویں پوزیشن برقرار ہے۔
محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بالنگ کی رینکنگ میں نائب کپتان شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز میں بابر اعظم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
وہ پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ دوسرے میچ میں صرف 7 رنز ہی بناسکے۔اس کے برعکس محمد رضوان نے بالترتیب 78 اور 38 رنز کی اننگز کھیلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News