Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ گائیں گے

Now Reading:

پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ گائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کے لیے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم گلوکارہ آئمہ بیگ  کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پاکستان سپر لیگ 2022 کا ترانہ گائیں گے، جسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس اور کمپوز کیا ہے۔ یہ ترانہ اگلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1481642630291156992

گانے کی تھیم متاثر کن اور حوصلہ افزا ہے جس کے بول اور موسیقی کا مقصد شائقین اور قوم کے مزاج کو بہتر بنانا ہے کیونکہ دنیا وبائی امراض کی وجہ سے مشکل اور آزمائشی دور سے گزر رہی ہے۔

Advertisement

یہ پہلا موقع ہو گا جب عاطف اسلم پی سی بی کے میگا ایونٹ کا گانا گائیں گے  جبکہ آئمہ بیگ گزشتہ سال گروو میرا میں جلوہ گر ہوئی تھیں، جو کہ زبردست ہٹ ثابت ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ہیں جنہوں نے مقامی اور بین الاقوامی فلمی صنعت کے لیے متعدد ہٹ گانے گائے ہیں۔

2008 میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ انہیں پاکستان اور بیرون ممالک سے 50 سے زیادہ دیگر مختلف اعزازات مل چکے ہیں۔

آئمہ بیگ پاکستان کی مقبول ترین خواتین گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ پچھلے سات سالوں میں انہوں نے کئی ہٹ گانے گائے ہیں اور مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز  بھی جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے میچ سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر