
کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن کے گروپ سی کے ایک میچ میں مراکش نے کوموروس کو 0-2 سے شکست دے دی۔
مراکش نے 1976 کے بعد پہلی مرتبہ افریقن کپ آف نیشن کے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مراکش نے کھیل شروع ہوتے ہی جارحانہ انداز اپنایا جو میچ کے آخری منٹ تک جاری رہا۔
مراکش کے تابڑ توڑ حملوں کے باعث کوموروس کے دفاع میں دراڑ پیدا ہونا شروع ہوئیں۔ جس کا فائدہ 16 منٹ میں سلیم املہ نے اٹھایا اور اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول کیا۔
کھیل کے آخری منٹ میں زکریا ابو خلال نے گول اسکور کر کے مراکش کی فتح کو مزید مستحکم اور دیرپا بنا دیا۔
مراکش کے کوچ ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں ، حالانکہ یوسف این نیسیری نے میچ میں ملنے والی واحد پنلٹی کک بھی ضائع کی تھی۔
مراکش کی میچ میں جیت اپنی جگہ مگر یہاں کوموروس کے گول کیپر سلیم بین کے کھیل کی تعریف کرنا ہو گی، انہوں نے دو گول کھانے کے علاوہ کئی یقینی گول بچائے بھی تھے۔
مراکش کی ٹیم نے کئی سنہری موقع ضائع کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News