
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کراچی پہنچ گئے
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ 32 روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے سنسنی میچز جاری ہیں جبکہ فرنچائزز میں شامل غیر کھلاڑی و کوچنگ اسٹاف ملک پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: کراچی اور لاہور آج مد مقابل آئیں گے
پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں جو 3 روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
اس موقع پر سر ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ایونٹ میں اچھا آغاز کیا ہے، جیت ہمیشہ اہم ہوتی ہے جبکہ میں پاکستان دوبارہ آنے پر بے حد خوش ہوں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 2 میچز کھیلیں ہیں جس میں سے ایک میں کامیابی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گذشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کھیلا جس میں نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی تھی۔
اس میچ میں نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کراچی کنگز صرف 113 رنز ہی اسکور کرسکی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کی سجدہ شکر کرتے ہوئے تصویر وائرل
اس میچ میں 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے پر نسیم شاہ کو مین آف دی میچ قررا دیا گیا جبکہ ایوارڈ حاصل کرتے وقت ان کا کہنا تھا کہ آج اچھی بولنگ کرنے پر خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ ردھم برقرار رکھوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News