Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو روٹ کا ایشیز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ، بین اسٹوکس کا اہم اعلان

Now Reading:

جو روٹ کا ایشیز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ، بین اسٹوکس کا اہم اعلان

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے حالیہ دنوں جاری ایشیز سیریز  کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جو روٹ کا کہنا ہے کہ  وہ ایشز سیریز میں شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان کی حیثیت سے اپنے مستقبل کا جائزہ لیں گے۔

جو روٹ  بدھ  سے سڈنی میں شروع ہونے والے چوتھے میچ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ  کی قیادت کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔  ابھی تک یہ اعزاز ایلسٹئر کک کے پاس ہے جنہوں نے 59 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔

تاہم وہ رواں ایشیز سیریز میں آسٹریلیا سے لگاتار تین بڑی شکستوں کے بعد سخت دباؤ میں ہیں اور ناقدین ان کی  کپتانی کے بارے میں سخت تنقید کر رہے ہیں۔

31 سالہ جو روٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  یہ بہت چیلنجنگ رہا ہے اور ہمیں نہ صرف میدان میں بلکہ اس سے باہر بھی بہت چیزوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہم اس سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیئے: جو روٹ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد یوسف کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

انہوں نے مزید کہا کہ  میں اس دورے کے آخر میں اپنے مستقبل   کے بارے میں ضرور سوچوں گا۔

انگلش کپتان نے ناقدین کی رائے سے متعلق کہا کہ میرے پاس جواب دینے کے لیے  کئی سوالات ہیں تاہم  مجھے نہیں لگتا کہ مجھے ایسی باتوں کے لیے اپنی توانائی ضائع کرنی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں اس ٹیم اور کھلاڑیوں کا مقروض ہوں، مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ میں  اگلے دو میچز میں اپنی ہر ممکن کوشش کروں جس  سے ہمیں وہ نتائج حاصل کرنے کا بہترین موقع ملے گا جو ہم چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ جوروٹ کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے چند امیدواروں میں سے نائب کپتان بین اسٹوکس سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

تاہم 30 سالہ اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ  وہ کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے اور موجودہ کپتان جو روٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے کبھی بھی کپتان بننے کی خواہش نہیں کی تھی۔ کپتانی میدان میں کھلاڑیوں  کو فیلڈ پر کھڑا کرنے ، ٹیم کی سلیکشن  اور میچ کے درمیان  فیصلے کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ کپتان وہ ہوتا ہے جس کے لیے آپ میدان میں اترنا اور کھیلنا چاہتے ہیں اور جو روٹ وہ ہے جس کے لیے میں ہمیشہ کھیلنا چاہتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر