
آسٹریلین امیگریشن وزیر کے ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد ایمرجنسی کیس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر ایمرجنسی کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فریقین میں بارڈر فورس کی جانب سے جوکووچ کے دوبارہ انٹرویو پر اتفاق کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین بارڈر فورس آج جوکووچ کا انٹرویو کرے گی جبکہ آسٹریلیا میں ٹینس اسٹار جوکووچ کے کیس کی سماعت اتوار کو ہوگی اور کیس کی سماعت پر بارڈر فورس کے اہلکار جوکووچ کو وکیل کے دفتر لائیں گے۔
واضح رہے کہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ کا ویزا آسٹریلوی امیگریشن حکام نے دوسری بار منسوخ کردیا ہے جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق ٹینس اسٹار نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے جو کہ دیگر لوگوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد جوکووچ آئندہ تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ ویزا منسوخ ہونے سے جوکووچ کے ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے حصول کی امیدوں پر بھی پانی پھر جائے گا۔
آسٹریلوی امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک کے مطابق اس مرتبہ ان کا ویزا صحت اور عوامی مفاد میں منسوخ کیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ میں نے محکمہ داخلہ، آسٹریلین بارڈر فورس اور نوواک جوکووچ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر غور کرنے کے بعد کیا ہے۔
خیال رہے کہ جوکووچ جب گزشتہ دنوں آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روکتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گمراہ کن معلومات پر جوکووچ کو پانچ سال قید کا خطرہ
گرفتاری کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور درخواست دائر کرتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے پاس درست ویزہ اور آسٹریلین اوپن کے منتظمین کی جانب سے طبی چھوٹ تھی جبکہ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ وہ سفر کے پورے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
جوکووچ نے ویزا منسوخی اور حراست میں لیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا اور کیس جیت گئے تاہم عدالتی فیصلے کے کچھ ہی دیر بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News