Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا نے جوکووچ کے بعد ایک اور ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کردیا

Now Reading:

آسٹریلیا نے جوکووچ کے بعد ایک اور ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کردیا

آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے بعد ایک اور ٹینس کھلاڑی کا ویزا منسوخ کر دیا۔

جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی کا آسٹریلیا کا ویزا منسوخ کر کے انہیں اسی امیگریشن ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا ہے جہاں سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ  زیر حراست ہیں۔

38 سالہ ریناٹا ووراکووا کو گزشتہ روز آسٹریلوی بارڈر فورس کے اہلکاروں نے حراست میں لیا  تھا۔وہ  پہلے ہی میلبرن میں ایک وارم اپ ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں۔

مزید پڑھیئے: ویکسینیشن نہ کرانے پر جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخلے سے روک دیا گیا

اس کیس سے واقفیت رکھنے والے ایک حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جوکووچ کے برعکس ریناٹا ووراکووا ویزا منسوخی کو چیلنج کیے بغیر آسٹریلیا چھوڑ دیں گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوکووچ اور ووراکووا کو ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ دیا  گیاتھا اور اسی استثنیٰ پر ووراکووا گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں داخل ہوئی تھیں۔

دونوں ہی کھلاڑی حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی وزیر اعظم نے نوواک جوکووچ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ لازمی کورونا ویکسین سے طبی استثنیٰ ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں اگلی فلائیٹ سے واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر