
پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد حسنین آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں امپائرز کی جانب سے رپورٹ کیے جانے کے بعد اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروائیں گے۔
Hasnain's got the skipper! #BBL11 pic.twitter.com/LcLTlPnR8z
— KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2022
محمد حسنین لاہور میں آئی سی سی سے منظور شدہ بائیو مکینکس لیبارٹری میں ٹیسٹ سے گزریں گے۔
https://twitter.com/BBL/status/1479752740414779395?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1479752740414779395%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F01%2F517842%2F
کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندکرنے والے 21 سالہ محمد حسنین نے رواں برس بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کیا تھا۔
https://twitter.com/BBL/status/1481507386191859714
حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے پانچ میچز کھیلے اور سات وکٹیں حاصل کیں۔
وہ بگ بیش لیگ کی تاریخ میں تین وکٹ میڈن ڈیبیو اوور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
Mohammad Hasnain is rapid!
His first BBL over is a TRIPLE WICKET MAIDEN 🔥#BBL11 pic.twitter.com/ZhNZ1V6mCW
— 7Cricket (@7Cricket) January 2, 2022
محمد حسنین نے پاکستان کے لیے 8 ون ڈے میچز میں 12 جبکہ 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News