
نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز راس ٹیلر نے ٹیسٹ کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کو یادگار انداز میں الوداع کردیا۔
بنگلادیش کے خلاف میچ میں جب نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ایک وکٹ درکار تھی تو کپتان ٹام لیتھم نے راس ٹیلر سے گیند کروانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے تیسری گیند پر ہی وکٹ حاصل کرکے ٹیم کو فتح دلوادی۔
راس ٹیلر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سےقبل صرف آسٹریلیا کے گلین مک گرا یہ اعزاز اپنے نام کرسکے ہیں۔
https://twitter.com/btsportcricket/status/1480811140695396353
گلین میک گرا کرکٹ کی تاریخ میں وہ واحد بالر ہیں جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنے کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کا اعزاز حاصل ہے۔
دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز نے نیوزی لینڈ کے لیے 112 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز کی مدد سے 44.66 کی اوسط سے 7683 رنز بنائے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین انفرادی اننگز 290 رنز کی ہے جو انہوں نے 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے میدان میں کھیلی تھی۔
Thank you Taylors ❤️ pic.twitter.com/mNl2aCOLo5
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 11, 2022
راس ٹیلر وائیٹ بال کرکٹ کے 16 سالہ کیریئر کو بھی رواں برس فروری میں آسٹریلیا اور اپریل میں نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے بعد خیرباد کہہ دیں گے۔
انہوں نے 233 ون ڈے میچز میں 21 سنچریز اور 51 نصف سنچریز کی مدد سے 48.20 کی اوسط سے 8581 رنز بنارکھے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے 102 میچز میں 7 نصف سنچریز کی مدد سے 1909 رنز بنائے ہیں۔
راس ٹیلر جب میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو بنگلادیشی ٹیم نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔کیوی کپتان کی جانب سے فالو آن کیے جانے کے باعث وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہ کرسکے۔
Classy 👏
The Bangladesh players give Ross Taylor a guard of honour as Ross Taylor walks out to bat in his last Testpic.twitter.com/8ZzX08newB
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 9, 2022
میچ میں فتح کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے انہیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ الوداع کہا اور ٹیم ان کی قیادت میں گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم کی جانب گئی۔
https://twitter.com/btsportcricket/status/1480813339878035456
واضح رہے کہ راس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں اور وہ گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News