نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے قریب پہنچ کر بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے اوپننگ بلے باز محمود الحسن جوئے پریکٹس کے دوران انگلی کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ سیریز کے بقیہ میچز کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) کے فزیو نے بتایا کہ محمودالحسن کو فیلڈنگ کے دوران دائیں ہاتھ کی تیسری اور چوتھی انگلی کے درمیان چوٹ لگی اور انہیں تین ٹانکے لگے ہیں۔
فزیو نے مزید کہا کہ انہیں سات سے دس دن تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ ہم انہیں وہ تمام ادویات فراہم کر رہے ہیں جس کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ محمود الحسن نے بے اوول میں جاری میچ میں کیویز کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کا مجموعہ 458 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کی بدولت بنگلا دیش کو 130 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم 147 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی ہے جبکہ بنگلا دیش کو ابھی بھی 17 رنز کی برتری حاصل ہے اور وہ میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ کی سرزمین پر اپنی پہلی تاریخی جیت کے لیے پرعزم ہے۔
اس سے قبل بنگلا دیش ٹیم نیوزی لینڈ میں 9 ٹیسٹ میچز کھیل ہے تاہم اسے کبھی فتح نصیب نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News