
آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ اور آپشنل پانی کے وقفے کی کنڈیشن میں ردوبدل کیا ہے جس کے تحت سلو اوور ریٹ پر پنالٹی متعارف کروائی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے سلو اوور ریٹ اور آپشنل پانی کے وقفے کی کنڈیشن میں ردوبدل کیا گیا ہے جس کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق اس فیصلے اطلاق مینز اور ویمنز دونوں طرح کی کرکٹ پر ہوگا جبکہ اس حوالے سے سلو اوور ریٹ پر پنالٹی متعارف کروائی گئی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پنالٹی کے تحت سلو اوور ریٹ کے نتیجے میں فیلڈرز اننگ کے باقی اوورز میں 30 یارڈر کے دائرے میں رہیں گے جبکہ اس حوالے سے آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے اننگز کے دوران پانی کے لیے ایک آپشنل وقفہ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے فیصلے کے تحت اب کوئی بھی ٹیم اننگ کے درمیان 2 منٹ 30 سیکنڈ کے لیے پانی کا اضافی وقفہ بھی لے سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ کے درمیان رواں ماہ 16 جنوری سے ہونے والے میچ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News