
ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں بین اسٹوکس پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور وہ کلین بولڈ ہونے کا باوجود بھی آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے ہیں۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز جاری ہے جس کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بین اسٹوکس پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور وہ کلین بولڈ ہونے کے باوجود آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ایشز سیریز اپنے نام کرلی
ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، انگلینڈ کے 249 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں جبکہ انگلینڈ کو اب بھی رنز برابر کرنے کے لیے 167 رنز درکار ہیں۔
اس میچ ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب کمیرون گرین کی گیند بین اسٹوکس نے چھوڑ دی جو وکٹ کو چھوتی ہوئی کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی جس پر تمام کھلاڑیوں نے اپیل کی تو امپائر نے آؤٹ کا اشارہ کیا۔
بعد ازاں بیل انگلینڈ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بین اسٹوکس کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور بیلز نہ گرنے پر تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ کا اشارہ دیا جس کے بعد فیلڈ میں موجود امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف 3 صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News