جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈوین اولیور نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بھارت کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے ڈوین اولیور کی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔
ڈوین اولیور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم گیندوں پہ 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ کے 19ویں صدی کے لیفٹ آرم اسپنر جونی برگز کا ریکارڈ توڑا۔جونی برگز نے 1512 گیندوں پر 50 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اولیور نے 50 وکٹوں کے لیے 1486 گیندیں کی۔
AdvertisementDuanne Olivier has begun life to Test cricket with a bang 💥 pic.twitter.com/uxIbRuUpaC
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 3, 2022
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم گیندوں پہ 50 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سابق جنوبی افریقی فاسٹ بالر ورنون فلینڈر کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News