Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوواک جوکووچ کا اپنے ملک پہنچ کر پرتپاک استقبال

Now Reading:

نوواک جوکووچ کا اپنے ملک پہنچ کر پرتپاک استقبال

عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد اپنے ملک پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔

نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدر ہونے کے بعد پہلے دبئی پہنچے جس کے بعد اب وہ اپنے ملک سربیا پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

بلغراد ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے فینز کی جانب سے چیمپئن چیمپئن کے نعرے لگائے گئے جبکہ فینز نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ سربین وزیر اعظم نے ان کے ساتھ آسٹریلین حکام کے روہے کو مکروہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ نوواک جوکووچ سال کے پہلے آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے دو ہفتے قبل میلبرن پہنچے تھے مگر انہیں حکام کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Advertisement

انہوں نے خود کو طبی بنیادوں پر ویکسین سے استشنی قرار دیا تھا جبکہ اجازت نہ ملنے پر انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی اور دونوں مرتبہ عدالت نے ان کی درخواستوں کو خارج کردیا جس کے بعد انہیں ملک بدر کیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد جوکووچ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ فاضل عدالت کا احترام کرتے ہیں اور متعلقہ حکام سے تعاون کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے اور نوواک جوکووچ کے ویزے کی منسوخی کا فیصلہ مفاد عامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر