Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیت کا جشن، آسٹریلوی کپتان نے عثمان خواجہ کے لیے شراب کی بوتل بند کروادی

Now Reading:

جیت کا جشن، آسٹریلوی کپتان نے عثمان خواجہ کے لیے شراب کی بوتل بند کروادی

جیت کے جشن کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے لیے شراب کی بوتل بند کرودی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ’عثمان ایک مسلمان ہیں اور انہیں شیمپین ایک دوسرے پر اڑانا پسند نہیں۔ میں نے بس یقنی بنایا کہ عثمان وہاں آجائیں اور شیمپین نہ اڑائی جائے‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4 صفر سے شکست دی ہے جو یقینی طور پیٹ کمنز کے بحیثیت کپتان کیریئر کے لیے بہترین لمحہ ہوگا لیکن پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو جیت کے جشن پر فوقیت دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی تھامے جشن منانے کے لیے موجود ہے لیکن عثمان خواجہ موجود نہیں۔

Advertisement

اس موقع پر ایک کھلاڑی شیمپین کی بوتل بھی ساتھ لے آیا لیکن عثمان خواجہ کو اپنے درمیان موجود نہ پا کر پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑی کو شراب اڑانے سے منع کیا جس کے بعد کھلاڑی نے اس بوتل کو ہٹادیا۔

بعد ازاں پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو ٹیم کے ساتھ جشن منانے اور تصویر بنانے کے لیے بلوایا جس کے بعد عثمان خواجہ نے بھی اپنے ٹیم کے ہمراہ تصاویر بنوائی اور جشن منایا۔

پیٹ کمنز کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب سراہا اور انہیں بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے ایک اچھا لیڈر قرار دیا ہے جبکہ اس ویڈیو پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

Advertisement

عمر گل کا کہنا تھا کہ ’ایک اچھا لیڈر ہمیشہ پوری ٹیم کا خیال رکھتا ہے اور ہر کسی کی عزت کرتا ہے‘، انہوں نے دکھادیا کہ وہ ایک اچھے لیڈر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر