Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارت کو شکست، سیریز جنوبی افریقا کے نام

Now Reading:

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارت کو شکست، سیریز جنوبی افریقا کے نام

جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ  کے چوتھے روز میزبان جنوبی افریقا نے  212 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں 101 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔

کھانے کے وقفے سے قبل سیریز کے ٹاپ اسکورر کیگان پیٹرسن 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔تاہم ریسی وینڈر ڈسن (41 ناٹ آؤٹ) اور ٹمبا باووما (32 ناٹ آؤٹ) نے 57 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلوادی۔

کپتان ڈین ایلگر 30 اور ایڈن مارکرام 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد شامی اور شردل ٹھاکر ایک ایک وکٹ  ہی حاصل  کرسکے۔

Advertisement
Advertisement

اس سے قبل  بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام ہوکر 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ریشابھ پانت (100 ) شاندار سنچری بناکر ناٹ آؤٹ   رہے تھے۔

تاہم پانت کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز جنوبی افریقی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا  تھااور دوسرے اینڈ سے مستقل وکٹیں گرتی رہی تھیں۔ کپتان ویرات کوہلی 29  اور کے ایل راہول 10 رنز بناسکے تھے  جبکہ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا تھا۔

ویرات کوہلی کے بعد بھارتی اننگز میں  تیسرے نمبر پر ٹاپ اسکور رمیں ایکسٹراز کے 28 رنز شامل تھے۔

چتیشور پجارا 9، میانک اگروال اور روی چندرن ایشون 7،7، شردل ٹھاکر 5، جسپریت بمراہ 2، اجنکیا رہانے ایک جبکہ امیش یادو اور محمد شامی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے 4 جبکہ  لنگی نگیدی اور کگیسو ربادا نے 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بھارتی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور  کپتان ویرات کوہلی (79) کی نصف سنچری کی بدولت  بمشکل 223 رنز بناسکی تھی۔

چتیشور پجارا 43 ،ریشابھ پانت 27، میانک اگروال 15، کے ایل راہول اور شردل ٹھاکر 12، 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

اجنکیا رہانے 9،  محمد شامی 7 ، روی چندرن ایشون 2 اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔امیش یادو4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 4، مارکو جینسن نے 3 جبکہ ڈوین اولیور ، لنگی نگیدی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیئے: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم

اس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کیگان پیٹرسن (72) کی نصف سنچری کی بدولت بمشکل ہی 210 رنز بناپائی تھی۔

Advertisement

ٹمبا باووما 28، کیشو مہاراج 25 ، ریسی وینڈر ڈسن 21، کگیسو ربادا 15، ایڈن مارکرام 8، مارکو جینسن 7،کپتان ڈین ایلگر 3 اور کائل ویرین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھےجبکہ ڈوین اولیور 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 5 ، امیش یادو اور محمد شامی  نے 2،2 جبکہ شردل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچزکی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کا حصہ تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ  پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 113 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر