آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران 1998 کی ہوم سیریز میں شامل کرکٹرز کو مدعو کرنیکا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 1998 کی آسٹریلیا ہوم سیریز میں شامل کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ کرکٹرز اور ون ڈے سیریز میں ون ڈے پلئیرز کو بلانے کا پلان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹکٹوں کی قیمتیں انتہائی کم رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ٹیسٹ میچز کا ٹکٹ 200 سے لے کر 700 روپے تک رکھنے اور ون ڈے سیریز کے لیے 300 سے لے ک 2 ہزار تک روپے تک کی قیمت تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹیڈیم لانے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیملیز کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے خصوصی پلانز بنائے جائیں گے۔
این سی او سی کی جانب سے پی سی بی کو سیریز میں شائقین کی سو فیصد اجازت ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ چار مارچ سے پنڈی میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
