سابق انگلش کپتان مائیکل وان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں انہوں کہا کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی شریک ہیں۔
مائیکل وان نے مزید کہا کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس سے کچھ کم میچز کے باعث اس کا دورانیہ بھی مختصر ہوتا ہے جو شائقین کی دلچسپی بنائے رکھتا ہے۔
The Pakistan Super league has it spot on … High quality players … Fewer games than other tournaments making it a few weeks shorter … It’s leaves you wanting a little bit more at the end … Other tournaments don’t … #Pakistan
Advertisement— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 23, 2022
انہوں نے کہا کہ مختصر ایونٹ ہونے کے سبب اس کے آخر میں آپ چاہتے ہیں کہ کچھ میچز اور ہونے چاہیئں جبکہ کسی دوسرے ٹورنامنٹ کے آخر میں ایسا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو ہوا تھا اور اس کا اختتام 27 فروری کو ہوگا۔اس دوران کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
