
پاک بھارت پرو باکسنگ ٹاکرے میں پاکستانی باکسرز ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں میگا ایونٹ پاک بھارت پرو باکسنگ ٹاکرے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پاکستانی باکسرز نے بھارتی باکسرز کے خلاف کمر کس لی ہے۔
دبئی میں 26 فروری کو پاک بھارت باکسرز آمنے سامنے آئیں گے۔
پہلی مرتبہ بین الاقوامی فائیٹ میں حصہ لینے پاکستانی باکسر محمد سکندر عباسی کی جانب سے فائیٹ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ محمد سکندر عباسی کا مقابلہ ہو گا انڈیا کے باکسر لارن سنگھا سے ہوگا۔
محمد سکندر عباسی کو پہلی مرتبہ میں ہی انڈیا سے ٹاکرے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے قوم سے دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔
سکندر عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرکے ہی واپس آؤں گا، چاہتا ہوں کہ عوام پوری ٹیم کی جیت کے لیے دعا کرے۔
خیال رہے کہ محمد سکندر عباسی ایران میں ہونے والی کِک باکسنگ میں برونز میڈل حاصل کر چکے ہیں۔
دبئی میں ہونے والی فائیٹ میں جیت کے لیے محمد سکندر عباسی کے کوچ وقار حیدر بھی پرعزم ہیں۔
کوچ کا کہنا ہے کہ میں پوری ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہوں ۔یامین خان اور محمد سکندر عباسی دبئی میں ہونے والی مین فائیٹ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ باکسنگ ایونٹ میں پاکستان سے سات باکسرز باکسنگ فائیٹ میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News