
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میں مزید دو اعزاز اپنے نام کرلیے۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں شاداب خان کی 91 رنز کی جارحانہ اننگز ان کی ٹیم کو شکست سے تو نہ بچا سکی تاہم انہوں نے دو اعزاز اپنے نام کرلیے۔
We are proud of the way you fought #Kaptaan 🙌#IUvMS #HBLPSL7 #UnitedWeWin pic.twitter.com/jOfNqrgpHg
— Islamabad United (@IsbUnited) February 1, 2022
شاداب خان نے 42 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے91 رنز بنائے۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی کھلاڑی نے ایک اننگ میں 9 چھکے لگائے۔
ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں مجموعی طور پر شاداب خان تیسرے نمبر آگئے ہیں۔
https://twitter.com/CricWick/status/1488839210983428101
پہلے اور دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے بین ڈنک ہیں جنہوں نے پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کے خلاف 12 اور اسی سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 چھکے لگائے تھے۔
شاداب خان پی ایس ایل میں کسی بھی کپتان کی جانب سے ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر آگئے ہیں۔
پہلے نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی عثمان خواجہ ہیں جنہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
A real captain's innings 👏
Shadab Khan's phenomenal 42-ball 91 kept @IsbUnited in the chase until his dismissal ✨
Where would you rank his innings among the best in @thePSLt20❓ #HBLPSL #JubileeLife #Insurance #PSL7 #FantasyTeamBanao #IUvMS #MSvIU pic.twitter.com/sJ6yabJrCR
— Cricwick (@Cricwick) February 2, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News