
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے اختتام تک کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز کے اختتام تک آئی پی ایل میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز 6 اپریل کو ختم ہوگی، کھلاڑی اس کے بعد آئی پی ایل کے لیے جاسکتے ہیں۔
بورڈ کے فیصلے کے مطابق ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ آئی پی ایل میں سیریز کے اختتام کے بعد شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ تینوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 مارچ سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے 25 مارچ کو اختتام کے بعد 29 مارچ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کا آخری میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
دورے کے دوران واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔
آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر 27 فروری کی صبح پاکستان پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News