
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پچیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔
اس سے قبل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنائے تھے۔ اسلام آباد نے4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔
Multan with another MASSIVE total. Over to you, Quetta! #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG pic.twitter.com/au9266a7aL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
یہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں دسواں موقع ہے جب کسی ٹیم نے 200 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔
پی ایس ایل کی تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے تو سب سے زیادہ 247 رنز بنانے کا اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کو حاصل ہے جو اس نے 2021 میں پشاور زلمی کے خلاف بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News