
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کل ہونے والے فائنل میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
علیم ڈار اور رچرڈ النگورتھ مجموعی طور پر 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
Aleem and Illingworth to umpire HBL PSL 7 final.
AdvertisementRead more: https://t.co/Fa4X5ARuBc #HBLPSL7 I #LevelHai
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2022
تاہم النگورتھ پی ایس ایل کے فائنل میں پہلی مرتبہ امپائرنگ کریں گے جبکہ سب سے زیادہ 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار اس سے قبل 2016، 2018، 2020 اور 2021 کے ایڈیشنز کے فائنلز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔
ان کے علاوہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
آئی سی سی کے سابق میچ ریفری روشن مہاناما میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل کل 27 فروری کو پاکستانی وقت کے شام ساڑھے سات بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News