
رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والی واحد شخصیت، ویڈیو پیغام
دنیائے فٹبال کے نمبر ون اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب دنیا کے سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخصیت بن گئے ہیں۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نمبر ون اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 400 ملین فولوورز رکھنے والی واحد شخصیت بن گئے ہیں۔
اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بے لوث محبت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ہیلو دوستو، 400 ملین، زبردست کیا نمبر ہے، یہ لمحہ میرے لیے لاجواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں یہ سب آپ کے بغیر ناممکن تھا جس کے لیے وہ دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اسی طرح اپنی زندگی کے بارے میں تمام چیزیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے کی دوڑ میں رونالڈو کے علاوہ لیونل میسی بھی شامل ہیں جن کے فولوورز کی تعداد 308 ملین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News