پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے جیمز فالکنر نشے کی عادت کے سبب اپنے کریئر میں کئی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنرپی سی بی پر پیسوں کی عدم ادائیگی کا الزام لگاکر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
تاہم ذرائع نے جیمز فالکنر کی جانب سے پی سی بی کے ساتھ مالی فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے جمیز فالکنر کو معاہدے کے تحت 70 فیصد ادائیگی کردی تھی تاہم وہ رقم کی وصولی سے مکر گئے۔بینک نے پیسے فالکنر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے کی پی سی بی کو تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیے: جیمز فالکنر کی نشے کی حالت میں لاہور کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ
انہوں نے لاہور کے ہوٹل میں نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ بھی جس کے نقصان کا ازالہ پی سی بی نے کیا۔
جیمز فالکنر کی جانب سے نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کرنے کا یہ معاملہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل انہیں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔
2015 میں کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں موجود جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے دوسری گاڑی کو ٹکر ماردی تھی۔

وقوعہ کے وقت فالکنر کے جسم میں الکوحل کی مقدار زیادہ پائے جانے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
بعد ازاں فالکنر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا لیکن ان کے گاڑی چلانے پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کے بعد جیمز فالکنر پر 4 میچز کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
