
کھیل کے میدان میں جہاں کھلاڑیوں میں جوش و خروش اور جیت کی لگن ہوتی ہے وہیں کچھ واقعات ایسے بھی پیش آتے ہیں جو بعد ازاں ان کے لیے یادگار بن جاتے ہیں۔
کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں عمومی طور پر خوشگوار واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسے ’جینٹل مین گیم یعنی شریفوں کا کھیل‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک خوشگوار واقعہ پالیکیلے میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران پیش آیا جب پاکستان نے 377 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کیا تھا۔
سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سینئر کی زبانی سنا ان کا ہی ایک واقعہ سنایا کہ سرفراز احمد اچھی بیٹنگ کررہا تھا جبکہ دوسری طرف سے سب آؤٹ ہوتے جارہے تھے۔
AdvertisementAnother @ImeeK218 incident in @captainmisbahpk's words 😆
What did the paceman tell @SarfarazA_54 during a Test match against Sri Lanka❓ 👀 | @RohaNadym#HBLPSL #JubileeLife #Insurance #PSL7 #FantasyTeamBanao #PSL2022 pic.twitter.com/YPLTiVNwzz
— Cricwick (@Cricwick) February 12, 2022
ایسے میں عمران خان سینئر جب بیٹنگ پر گیا تو سرفراز نے اسے سمجھایا کہ تمہیں میرے ساتھ پارٹنرشپ لگانی ہے۔
سرفراز نے عمران سے کہا کہ بال اندر آئے تو روک لینا، باہر ہو تو چھوڑ دینا اور اگر پیچھے آئے تو بیٹھ جانا تو عمران خان جواب میں کہتا ہے’سیفی بھائی، یہ سارے کام اگر مجھے آتے تو میں ون ڈاؤن نہ آجاتا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News