
کامن ویلتھ گیمز؛ دستے میں شامل تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار
آئی سی سی نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے آٹھ ویمنز کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
پاکستان سمیت آٹھ ممالک کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شرکت کریں گی جبکہ اس حوالے سے آئی سی سی نے ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئی سی سی کامن ویلتھ کوالیفائرز میں گذشتہ ہفتے سری لنکا کی جیت کے بعد برمنگھم گیمز کے لیے آٹھ ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں جو ایونٹ میں حصہ لیں گی۔
پاکستان کے علاوہ اس ایونٹ میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور بارباڈوس کی ویمنز ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ایونٹ میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور بارباڈوس کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ 29 جولائی کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کو سن 1998 میں شامل کیا گیا تھا جس کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہراکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News