
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اور لیجنڈ وکٹ کیپر راڈ مارش کو دل کا شدید دورہ پڑے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چئیرمین برائے سلیکٹرز 74 سالہ راڈ مارش کو دل کا شدید دورہ پڑے پر کوئینز لینڈ کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
راڈ مارش گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے ، وہ ’بلز ماسٹر چیریٹی گروپ‘ کے ایک ایونٹ میں شریک تھے جہاں انہیں دل کو دورہ پڑا۔
بلز ماسٹر چیریٹی گروپ کے آرگنائزرز جان گلین ویل اور ڈیوڈ ہلر نے راڈ مارش کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال کے کر گئے۔
اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ راڈ مارش کو دل کا دورہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا ، اگر آرگنائزرز ایمبولینس کا انتظار کرتے تو راڈ مارش کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔
آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ راڈ مارش پروگرام میں شرکت کے لئے 10.05 پر پہنچے تھے، راڈ مارش نے منتظمین سے کہا کہ جلدی پروگرام شروع کریں۔
راڈنی مارش نے بحیثیت سلیکٹر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی کام کیا اور 2001 سے 2004 تک انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News