Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشور کمار اور پھر لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کردیا، رمیز راجہ

Now Reading:

کشور کمار اور پھر لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کردیا، رمیز راجہ
کشور کمار اور پھر لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کردیا، رمیز راجہ

کشور کمار اور پھر لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کردیا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ لتا جی رحمد دلی، عاجزی اور سادی کا مظہر تھیں۔

برصغیر کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لتاجی رحمد دلی، عاجزی اور سادی کا مظہر تھیں۔ ان کی خوبصورت اور عظمت سے بھرپور شخصیت تھی جو ہم سب کے لیے ایک سبق تھی۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشور کمار اور پھر لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کردیا ہے جبکہ انہوں نے شدید دکھ کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برصغیر کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں

Advertisement

واضح رہے کہ طویل عرصے تک بھارتی فلموں میں اپنی آواز کے ذریعے راج کرنے والی لتا منگیشکر آج صبح اس دار فانی سے کوچ کرگئیں ہیں۔

لتا منگیشکر کے معالج پریت سمدھانی کا لتا منگیشکر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لتا جی کو نئے سال کے آغاز پر کورونا کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر پریت سمدھانی کے مطابق کورونا کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئیں تھی، جس کی وجہ سے ان کے اعضائے ریئسہ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement

بھارتی حکومت کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تین بڑے سرکاری اعزازات سے نوازا گیا، جن میں پدما و بھوشن، بھارت رتن اور پدم بھوشن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج شام 6.30 بجے شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر