Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان خواجہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پُرجوش

Now Reading:

عثمان خواجہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پُرجوش

اسلام آباد : عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میں اور میری ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

آسٹریلوی اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ بچپن میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانے کا موقع ملا تھا، امید کرتا ہوں کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی ٹیسٹ میں ہاؤس فل ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ دکھ ہوتا ہے کہ میں اتنے سال اپنی سرزمین پر کھیلنے سے محروم رہا، آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہے لیکن پاکستان میں پاکستان سے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

پاکستان میں کھیلنا میرے لیے اہم لمحہ ہے، میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں، پاکستان میں پیدا ہونا اور پھر پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنا میرے لیے اہم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ابو ظہبی اور پاکستان کی پچز ایک دوسرے سے مختلف ہیں، آسٹریلیا نے کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے یہ نیا تجربہ ہوگا۔

Advertisement

عثمان خواجہ نے کہا کہ راولپنڈی فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں لیکن اس بار مختلف پچ کی امید ہے، میں ٹیسٹ کرکٹ سے محظوظ ہورہا ہوں اور تینوں ٹیسٹ میچوں میں پرفارمنس دینے کی امید رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے دیگر  ممالک میں اسپنرز کا کردار زیادہ ہوتا ہے اور پاکستان فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار پچیں بناتا ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں بارہ سال میں پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ چار بار دورہ کر چکا ہوں، 2010 میں پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ آخری بار آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوا تھا لیکن دل میرا آسٹریلیا کے ساتھ ہے کیونکہ آسٹریلیا میں پلا بڑھا ہوں، جب بڑا ہورہا تھا تو دل یہی تھا کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلوں اور اب پاکستان سے آکر آسٹریلیا کے لیے نمائندگی کرنا اسپیشل ہے۔

عثمان خواجہ نے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی دکھ ہے کہ بھارت اور پاکستان آپس میں نہیں کھیلتے، ہمیں معلوم ہے کہ بھارت اور پاکستان کا ٹاکرہ کتنا اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے میں راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپننگ کروں گا، دورہ پاکستان ایک یادگار دورہ ہوگا کیونکہ دونوں ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں، ماضی میں برصغیر میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتا ہوں جو پاکستان میں کھیلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement

پریس کانفرنس میں عثمان خواجہ نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کراؤڈ اسٹیڈیم میں آئے گی اور کوالٹی کرکٹ سے محظوظ ہوگی۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان میں ہمیشہ سپورٹ ملی ہے، راولپنڈی میرا ہوم کراؤڈ ہوگا لیکن میں آسٹریلیا کے لیے کھیل رہا ہوں گا۔

جب میں چھوٹا تھا تو راولپنڈی اسٹیڈیم میں میری تصاویر ہیں، پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور1 ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز

Advertisement

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی  اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق یکم مارچ صبح ساڑھے 11 بجے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی کپتان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر