
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن ایلیمینیٹر 1 سے قبل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔
23 سالہ آل راؤنڈر آج رات قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔وہ گروئن انجری کی وجہ سے لیگ کے آخری تین میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
🚨 A BIG MATCH 🚨
Advertisement🏏 Eliminator 1
🆚 @PeshawarZalmi
🏟️ Gaddafi Stadium Lahore
⌚️ 7:00 PMYour #Sherus are #ReadyToRoar. Remember your #RedHotSquad🦁 in your prayers 🙌#IUvPZ #HBLPSL7 #UnitedWeWin pic.twitter.com/ZAQYY8AfcN
— Islamabad United (@IsbUnited) February 23, 2022
دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کی اسکین رپورٹس کلیئر ہیں تاہم ان کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ فہیم اشرف بھی فٹنس سے گزریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی اب بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ تکلیف محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ انہیں میچ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News