
پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹ خریدنے کے خواہشمند افراد کے ساتھ دھوکہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ شائقین کو ماموں بنانے لگی۔
آن لائن ٹکٹ خریدنے کی ’بک می‘ نامی ویب سائٹ نے کراچی بمقابلہ لاہور میچ کے ٹکٹ غائب کر دئیے۔ ٹکٹ غائب ہونے سے شائقین رل گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ دانستہ طور پر ٹکٹ غائب کرکے آخری ٹائم پر پیسہ کمانے کی خواہشمند ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ 26 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News