پاکستان کے سابق سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کی یاد ستانے لگی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہوٹل کے تھرڈ فلور پر واقع ایک کمرے کی کھڑکی سے ان کی چھوٹی بیٹی انہیں دیکھ رہی ہے جبکہ شاہد آفریدی گراؤنڈ فلور پر ہوٹل کے احاطے میں موجود سوئمنگ پول کے پاس بیٹھے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بہت یاد کر رہا ہوں جو اسی ہوٹل میں موجود ہے لیکن میں کورونا پروٹوکول کی وجہ سے اس سے نہیں مل سکتا۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1492412717977767937
انہوں نے مزید لکھا کہ انشاءاللہ ہم جلد ملیں گے میری شہزادی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوا ہے جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
