Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی سی بی

Now Reading:

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ  کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے۔ فریقین  کی سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پوسٹ کی نوعیت اور کنٹینٹ کی تحقیقات کی ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیے گئے ہیں، ایسی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں  ہے ۔

پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے بازنہ آئی،  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنے پر دھمکیاں ملنے لگیں۔

Advertisement

24  سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی جائے ۔

26 فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات  بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی  تھی۔

بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر  فیک اکاؤنٹ  کااستعمال کیا گیا  لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں ۔

مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر