
شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں کبھی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو آؤٹ نہیں کر پائے ہیں۔
سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگاجس میں دونوں کے آمنے سامنے آنے کے امکانات ہیں۔
پی سی بی کے موجودہ رابطہ مینجر اور سابق صحافی نے ٹوئیٹ کیا کہ شاداب خان پی ایس ایل میں کبھی بھی سرفراز احمد کو آؤٹ نہیں کرپائے ہیں ،کیا آج وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوپائیں گے؟
سرفراز احمد نے ٹوئیٹ کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ’ ایسا ہی رہنے دیں پلیز، انشاءاللہ‘۔
AdvertisementSame he rahne den plz in shaa allah 🙈🤲😂
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 3, 2022
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News