
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں جوش و جذبے سے بھرپورسنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس اس ایڈیشن میں پرانے ریکارڈز ٹوٹنے اور نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
آج کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈاور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران بھی ایک منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا ۔
🤜🏼🤛🏼#HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvLQ pic.twitter.com/4oZbEszbv2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4 ،4 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے دو بالرز نے ایک ہی اننگز میں 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہو۔
اس سے قبل پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسا صرف تین مواقعوں پر ہوا ہے اور تینوں بار ہی ایسا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News