
فواد عالم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی تیاری مکمل کرلی
لاہور: قومی کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے جتنی تیاری ہونی چاہئیے وہ مکمل ہے۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیمپ بہت اچھا جارہا ہے جبکہ میچ سینیریو پریکٹس بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اچھی ٹیم ہے اس حساب سے ٹریننگ بھی اچھی چاہیے، سیریز کے لیے جتنی تیاری ہونی چاہیے وہ مکمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد عالم کا نام پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ
قومی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 1998 میں آٸی تھی تو اسٹینڈز میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا اوراب اسی ٹیم کے خلاف گراٶنڈ میں اتریں گے۔
فواد عالم نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیٸر ہیں اور ان کی پرفارمنس آپ سب کے سامنے ہیں، بابراور رضوان کے قریب بھی نہیں جاسکتے ہم لوگ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بابرسے بہت سیکھنے کو ملتا ہے، میچ سینیریو سے کھلاڑیوں کو بہت فاٸدہ ہوا جبکہ محمد یوسف کے آنے سے بہت فاٸدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جہاں موقع ملے گا وہاں کھیلوں گا اورکوٸی مجھے بیٹنگ کا اسٹاٸل تبدیل کرنے کا نہیں کہتا اور اگر مجھے ون ڈے میں بھی موقع دیا گیا تو میں تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی مختصرتاریخ
فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکمت عملی بتاٸی تو آسٹریلیا کو پتہ چل جائے گی لیکن کنڈیشن کو دیکھ کرحکمت عملی بنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ 24 برس بعد پیٹ کمنز کی زیر قیادت آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہے جس میں دونوں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News