Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل چھوڑ جانے والے ایلکس ہیلز کی اچانک واپسی

Now Reading:

پی ایس ایل چھوڑ جانے والے ایلکس ہیلز کی اچانک واپسی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے درمیان وطن واپس چلے جانے والے ایلکس ہیلز اچانک واپس آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کل ایلیمینیٹر 1 میں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

ایلکس ہیلز گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات کی بناء پر پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

کپتان شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی انجری کے باعث مشکلات کا شکار ہونے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلکس ہیلز کی واپسی سے تقویت ملے گی۔

رواں سیزن میں ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے سات میچز کھیلے جن میں دو نصف سنچریز کی مدد سے 42.50 کی اوسط سے 255 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کل ایلیمینیٹر 1 میچ کھیلا جائے گاجس میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فتح سمیٹنے والی ٹیم کو فائنل میں رسائی کے لیے کوالیفائر میچ کی شکست خوردہ ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر