
پی ایس ایل 7 میں آج پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا
لاہور: پی ایس ایل 7 میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈٰم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کے میچز جاری ہیں جس کا بائیسواں میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز جیتی ہوئی بازی ہار گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک رنز سے فتح یاب
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 گیندوں قبل شکست دی تھی، پشاور زلمی کی جانب سے حسین طلعت نے 52، یاسر خان نے 30 رنز اسکور کیے جبکہ شعیب ملک 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ویل اسمید نے اپنے کیا تھا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی کے بھی 6 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا پانچواں نمبر ہے۔
اگر آج کے میچ میں پشاور زلمی کو کامیابی ملتی ہے تو پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر جگہ بنانے میں کامیاب رہے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچویں نمبر پر چلے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ کے بعد بالنگ میں بھی آصف چھا گئے
یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News