
فیفا رینکنگ میں برازیل نے پانچ سال بعد پہلی پوزیشن واپس حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ریکارڈ 4731 دن تک نمبر ون رہنے والی ٹیم برازیل نے پانچ برس بعد پہلی پوزیشن واپس حاصل کرلی۔
فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے کوالیفائرز میں چلی اور بولیویا کو 0-4 سے شکست دے کر برازیل نے گزشتہ تین سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان بیلجیم سے پوزیشن چھین لی۔
🇧🇷🔝 Brazil are No1!
AdvertisementA Seleção return to top spot for the first time since 2017 👏#FIFARanking pic.twitter.com/4A6QipxDlP
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) March 31, 2022
بیلجیم کا آئرلینڈ کے خلاف دوستانہ میچ 2-2 گول سے برابر رہا جس کے بعد اس کے ریٹنگ پوائنٹس برازیل سے کم ہوگئے۔
مارچ 2022 کی رینکنگ درجہ بندی تاریخ کا ایک نیا باب ہے اور اس کا استعمال یکم اپریل کو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے فائنل ڈرا میں بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News