
لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورفیصلہ کن ٹیسٹ میچ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 10 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ آسٹریلیا کو پہلی بیٹنگ بھاری پڑگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مچل اسٹارک کو کس طرح کھیلنا ہے،ہم نے پہلے ہی تیاری کر لی تھی:بابر اعظم
آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کریز پر اترے تو زیادہ دیر نہ جم سکے اور ڈیوڈ وارنر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
Fans are in for an early morning treat👌🏼
Beautiful work by @iShaheenAfridi \0/#BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/SLhobSI9Si— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 21, 2022
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ مارنس لبوشن کی گری جو بنا کھاتہ کھولے ہی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1505780009088262148
پاکستان کی پلیئنگ الیون
قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فواد عالم شامل ہیں۔
Pat Cummins has won the toss for Australia and they bat first. Here is the Pakistan lineup for the third test. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/wfoprr6L1A
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 21, 2022
علاوہ ازیں حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ساجد خان کو بھی پیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی اپنی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ سیریز کے آخری میچ میں کراچی ٹیسٹ کی ہی ٹیم ہوگی، مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ راولپنڈٰی اوردوسرا کراچی میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سیریز جیتنے کے لیے پر اعتماد، پلانز تیار کرلیے
ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرارپائے گی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے آبائی شہرمیں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے جذبات بیان نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News