
قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ پاکستانی نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی سے سرشار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں بولنگ کوچ نے کہا کہ مجھے پاکستان کے نوجوان تیز گیند بازوں کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوشی ہے۔
شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجھے کوئی خاص ٹاسک نہیں دیا لیکن میں ان نوجوانوں کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے اور ان کی کھیل پر توجہ مرکوز رکھوانے کی کی پوری کوشش کروں گا۔
I am very glad to work with young energetic pacers of Pakistan.
PCB not given any special task to me but I will try my best to keep these youngsters mentally relaxed, focused and i will work hard with them on swing, pace and reverse swing.#shauntait #newsfeed pic.twitter.com/RurSos6lwgAdvertisement— Shaun Tait (@Shaun100mph) March 21, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے نوجوان بولرز کے ساتھ سوئنگ، پیس اور ریورس سوئنگ پر سخت محنت کروں گا۔
واضح رہے کہ شان ٹیٹ نے حالیہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کے دوران بطور فاسٹ بولنگ کوچ پاکستان ٹیم کو جوائن کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News