
بلائنڈ کرکٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ پاکستان پر موجود ہے جبکہ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے۔
ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسٹیڈیم کے اطراف کی مارکیٹوں کو دو روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں شامل تیسرا میچ 8 مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News