Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

Now Reading:

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں  تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی سے چارٹر فلائٹ  کے ذریعے لاہور پہنچ گئی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ  بروز پیر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سےقبل کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز کا اختتام ڈرا پر ہوا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 459 رنز پر آل آؤٹ  ہوگئی تھی۔

Advertisement

دوسری اننگز میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 252 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کو بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا تھا۔

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی اور پاکستان کو صرف 148 رنز پر ڈھیر کردیا۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو 172 اوورز میں 506 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم (196)، محمد رضوان (104 ناٹ آؤٹ) اور عبداللہ شفیق (96) نے زبردست فائٹ بیک کرکے میچ کو ڈرا کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر