Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کا دن کرکٹ کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے

Now Reading:

آج کا دن کرکٹ کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے
آج کا دن کرکٹ کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے

آج کا دن کرکٹ کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے

آج کا دن کرکٹ کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 145 سال قبل آج ہی کے دن پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔

کرکٹ کی تاریخ میں آج یعنی 15 مارچ کا دن بے حد خاص ہے کیونکہ 145 سال قبل 1877 میں آج ہی کے دن پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔

پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ یہ تاریخی مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان میلبورن کرکٹ اسٹیڈٰیم میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنے نام کئی ریکارڈ کیے جو تاریخ کا حصہ بن گئے جس میں سے ایک آسٹریلوی بلے باز چارلس بینرمین کی کمال کی بلے بازی تھی، جنہوں نے ٹیسٹ تاریخ کی پہلی سنچری اپنے نام کی تھی۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی بلے بازوں کی اننگ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر ہی گرگئی تھی۔

Advertisement

بعد ازاں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 12 رنز پر گری اور پھر تیسری وکٹ بھی گرگئی، ایسی صورتحال جب ایک کے بعد آسٹریلیا کی وکٹ گرتے چلے جارہی تھی تو چارلس بینرمین نے ٹیم کو سہارا دیا اور خود 165 رنز بناکر ریٹائر ہرٹ آؤٹ ہوئے۔

اس طرح آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 245 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 196 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری جپ نے سب سے زیادہ 63 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ہیرل چارل ووڈ نے 36 اور ایلن ہل نے 35 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری اننگ میں آسٹریلوی بلے باز بھی لڑکھڑا گئے اور پوری ٹیم صرف 104 رنز ہی اسکور کرسکی، اس اننگ میں بینرمین بھی صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے جبکہ انگلش بولر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس طرح انگلش ٹیم کو جیتے کے لیے 153 رنز درکار تھے لیکن انگلش بلے باز اس مرتبہ بھی کام نہ آسکے اور صرف 108 رنز ہی بناسکے جس کے بعد آسٹریلیا نے یہ میچ 45 رنز سے اپنے نام کیا۔

کرکٹ کی تاریخ

Advertisement

کرکٹ کی شروعات 16 صدی میں ہوئی جس کا بانی انگلینڈ کو کہا جاتا ہے لیکن کچھ کرکٹ پنڈتوں کے مطابق اس کھیل کی شروعات پہلے امریکہ میں ہوئی جس کے بعد انگلینڈ میں توسیع ہوئی۔

کرکٹ پنڈتوں کے مطابق انگلینڈ میں پہلے کاؤنٹی کرکٹ وجود میں آئی جبکہ 1787 میں مشہور میلبورن کرکٹ کلب وجود میں آیا۔

ٹیسٹ کرکٹ شروع ہونے سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں انگلینڈ کے دورے کرچکی ہیں جس میں انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی تھی۔

ان ٹیموں کے درمیان کاؤنٹی کرکٹ کا سلسلہ کئی دہائیوں تک جاری رہا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کا وجود 15 مارچ 1877 کو ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر