 
                                                      ٹھمکوں کے بعد ڈیوڈ وارنر کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا
ٹھمکوں کے بعد ڈیوڈ وارنر کی پنڈی اسٹیڈیم میں ڈانس کے بعد بھنگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ڈانس کے بعد بھنگڑے ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں۔
The crowd and the camera love @davidwarner31 🕺🏼#BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/UWQYAjTLsk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ صرف چند ہی منٹوں میں اس ویڈیو پر نو ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی کے مداحوں نے ڈیوڈ وارنر کا دل جیت لیا
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پی سی بی نے کیپشن میں لکھا کہ ’’کیمرے اورعوام کی ڈیوڈ وارنر سے محبت‘‘۔
واضح رہے کہ کرکٹ میچ کے دوران اپنی انوکھی حرکات کے باعث ڈیوڈ وارنر اتنے زیادہ مشہور ہوگئے ہیں کہ وہ گراؤنڈ میں سب کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔
حال ہی میں ان کی میچ کے دوران ٹھمکے لگانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس کو بھی شائقین نے بہت پسند کیا تھا جبکہ اپنی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’پنڈی کے مداح حیرت انگیز ہیں‘‘۔
https://twitter.com/FlashCric/status/1500070094008815619?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500153118255980550%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es3_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F03%2F500841%2F
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں جاری ہے جس کا آج پانچواں اور آخری دن ہے جبکہ میچ بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 