
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بناڈالے۔
کپتان متھالی راج 68، یاستیکا بھاٹیا 59 اور ہرمنپریت کور ناقابل شکست 57 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پوجا وستراکر نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن نے 3، الانا کنگ نے 2 اور جیس جونسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/cricketworldcup/status/1505116219527114755
ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 121 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ سے بہترین آغاز کیا اور آخری اوور 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
کپتان میگ لیننگ 97، ایلیسا ہیلی 72، ریچل ہینز 43 اور بیتھ مونی ناقابل شکست 30 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
بھارت کی جانب سے پوجا وستراکر نے 2 جبکہ میگھنا سنگھ اور سنیہ رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں حاصل کیا جانے والا یہ سب سے بڑاہدف ہے۔ اس سے قبل 250 سے زائد رنز کا ہدف صرف ایک مرتبہ ہی حاصل کی جاسکا ہے۔
آسٹریلیا نے ہی 2017 میں سری لنکا کے خلاف 262 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔
AdvertisementThis team! ⭐️⭐️⭐️
They just keep producing the goods #CWC22 pic.twitter.com/dfBYbcNVkb
— cricket.com.au (@cricketcomau) March 19, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News